جمہوریہ کانگو: فوج اور ملیشیاوں کے درمیان جھڑپ، 18 افراد ہلاک

فوج اور ملیشیاوں کے درمیان جھڑپ، 8 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک اور 10 زخمی

جمہوریہ کانگو: فوج اور ملیشیاوں کے درمیان جھڑپ، 18 افراد ہلاک

جمہوریہ کانگو کے مشرق میں فوج اور ملیشیاوں کے درمیان جھڑپ میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق مانیما کے علاقے سالامابیلا میں ایک معدنی کان پر قبضے کے لئے مائی مائی یاکوتُمبا  نامی مسلح گروپ  اور جمہوریہ کانگو فوج کے درمیان جھڑپ  ہوئی ۔

جھڑپ میں 8 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

فوج نے 4 ملیشیاوں کو ہلاک کر دیا اور 2 کو حراست میں لے لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپ کے علاقے میں 100 کے قریب بچے لاپتہ ہیں۔



متعللقہ خبریں