ایران سے جواب طلبی ضرور کی جائے گی: جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کے  وزیراعظم نے مسافر طیارہ حادثے کو متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایران سے جواب ملنے تک ہم خاموش نہیں ہوں گے

ایران سے جواب طلبی ضرور کی جائے گی: جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کے  وزیراعظم نے مسافر طیارہ حادثے کو متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایران سے جواب ملنے تک ہم خاموش نہیں ہوں گے۔

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں یوکرینی طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔

 اس موقع پر شرکا ٫سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اس قسم کا سانحہ ہرگزنہیں ہونا چاہیے تھا ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور  پوراملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم نے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے ایران سے جواب طلب کریں گے جو پہلے ہی اپنی فوجی  کی جانب سے اس طیارے  کو مارنے کا اعتراف کرچکے ہیں جبکہ مشکل حالات میں متاثرین کو میری مکمل حمایت حاصل ہے، آپ نے ہمیں ذمہ داروں کے احتساب اورانصاف کے حصول کا مقصد دیا ہے ۔

واضح رہے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے مارے جانے والے یوکرینی طیارے میں 176 مسافر موجود تھے  جن میں  ہلاک ہونے والوں میں 63 کینیڈئین مسافر شامل تھے۔



متعللقہ خبریں