ایران کے ساتھ غیر مشروط اور سنجیدہ مذاکرات کےلیے تیار ہیں:امریکہ

امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے سنجیدگی کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے

1337803
ایران کے ساتھ غیر مشروط اور سنجیدہ مذاکرات کےلیے تیار ہیں:امریکہ

امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے سنجیدگی کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔

3 جنوری کو بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت اور جواب میں 6 جنوری کی رات ایران کی جانب سے عراق میں دو امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔

جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ آئی  کے بعد ملک کے دوسرے طاقتور ترین فرد تھے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکہ امن مذاکرات کے لیے تیار ہے جس کا مقصد ہے کہ بین الاقوامی امن و امان کو مزید نقصان نہ ہو اور ایرانی حکومت مزید جارحیت اختیار نہ کرے۔

امریکہ نے نکتہ پیش کیا کہ اقوام متحدہ کی شق 51 کے تحت جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کرنا درست فیصلہ تھا۔

 امریکہ نے مزید کہا کہ وہ مشرق وسطی میں اپنے اہلکاروں اور مفادات کے تحفظ کے لیے 'ضرورت کے تحت مزید اقدام اٹھائیں گے۔

 واضح رہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان میں بھی  آج  اس قرارداد پر  رائے دہی   متوقع ہے جس کے تحت صدر ٹرمپ کو پابند کیا جائے گا کہ وہ کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہیں کر سکتے۔

 

 



متعللقہ خبریں