لیبیا میں حفترنواز باغیوں کے خلاف آپریشن،20 ملیشیا ہلاک

لیبیا میں    سرکاری حکومت  کی فوج  کے سیرتہ شہر میں باغی حفتر فوج کے خلاف  آپریشن  کے نتیجے میں  20 ملیشیا ہلاک ہو گئے

لیبیا میں حفترنواز باغیوں کے خلاف آپریشن،20 ملیشیا ہلاک

لیبیا میں    سرکاری حکومت  کی فوج  کے سیرتہ شہر میں باغی حفتر فوج کے خلاف  آپریشن  کے نتیجے میں  20 ملیشیا ہلاک ہو گئے۔

 الوشکہ نامی علاقے میں ہوئی جھڑپ  کے دوران بھاری تعداد میں  اسلحہ اور دیگر سازو سامان بھی قبضے میں لیا گیا ۔

سرکاری فوج کے زیر قبضہ  مصراطہ  شہر  میں بھی فوج نے کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔

 دوسری  جانب  حفتر ملیشیا  نے  متیقہ ہوائی اڈے  کے قریب  سوق الجمعہ نامی  علاقے پر گولہ باری  کی ۔

اطالوی وزیر اعظم گوسپے  کونتی نے     جنرل حفتر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  لیبیا کی جائز حکومت  کا تختہ الٹنے کے بجائے  سیاسی  مذاکرات کی راہ اپنائے۔



متعللقہ خبریں