برونڈی میں شدید بارشوں، سیلاب اور لرزشِ اراضی کی تباہ کاریاں

ملک کے شمالی صوبے  جبی توکے  میں سیلاب  سے متاثرہ کم سے کم  200 مکانات زمین بوس ہو گئے

1327978
برونڈی میں شدید بارشوں، سیلاب اور لرزشِ اراضی  کی تباہ کاریاں

 

اطلاع کے مطابق برونڈی میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب اور  لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بوجم بورا کے شمالی علاقہ جات میں گزشتہ شب بھر جاری رہنےو الی موسلا دھار  بارشوں  سے پہاڑی ڈھلونواں سے  مٹی کے تودے گرے جنہوں نے 20 سے زائد مکانات کومسمار کر دیا۔

مسمار شدہ مکانات سے ابتک 12 نعشیں  برآمد ہوئی ہیں تو ملبے تلے درجنوں افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب  ملک کے شمالی صوبے  جبی توکے  میں سیلاب  سے متاثرہ کم سے کم  200 مکانات زمین بوس ہو گئے۔

بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی ایک بڑی  تعداد نے جمہوریہ کانگو  کے شہریوں کے مقیم ہونے والے برونڈی کے مہاجر کیمپوں کی راہ لی ہے۔



متعللقہ خبریں