برطانیہ: بریگزٹَ کی راہ ہموار،بل قبول کر لیا گیا

برطانوی اراکین پارلیمان کی اکثریت نے وزیراعظم بورس جانسن کے 31 جنوری 2020 تک یورپی یونین سے علیحدگی کیلیے "بریگزٹ منصوبے"کے حق میں ووٹ دے دیا

1327174
برطانیہ: بریگزٹَ کی راہ ہموار،بل قبول کر لیا گیا

برطانوی اراکین پارلیمان کی اکثریت نے وزیراعظم بورس جانسن کے 31 جنوری 2020 تک یورپی یونین سے علیحدگی کیلیے "بریگزٹ منصوبے"کے حق میں ووٹ دے دیا۔

خبر کے مطابق، پارلیمان کے 358 ارکان نے وزیراعظم بورس جانسن کے یورپی یونین سے علیحدگی کے منصوبے کی حمایت کردی تاہم 234 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا، اس طرح ’یورپی یونین سے علیحدگی کا بل 124 ووٹوں  کے فرق سے منظور کرلیا گیا۔

منظوری کے بعد یورپی یونین سے علیحدگی کے بل کو اب پارلیمان میں  چھانٹی  کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ عوامی ریفرنڈم کے نتیجے میں برطانیہ نے یورپی یونین علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا تاہم، علیحدگی کے عمل میں ارکان پارلیمان اور عوام میں شدید نااتفاقی تھی جس کے باعث وزیراعظم تھریسامے کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑ گیا تھا۔



متعللقہ خبریں