وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیرکی تشویشناک صورتحال پرسیکرٹری جنرل کے نام خط

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط  میں    کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی کنٹرول لائن میں بھارت کی جانب سے   3 ہزار سے زائد فائر بندی کی خلاف ورزی  کیے جانے سے آگاہ کیا ہے

1326144
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیرکی تشویشناک  صورتحال پرسیکرٹری جنرل کے نام خط

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ  انتونیو  گٹریس  کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے  مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور خطے میں امن امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

 انہوں نے اپنے خط  میں    کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی کنٹرول لائن میں بھارت کی جانب سے   3 ہزار سے زائد فائر بندی کی خلاف ورزی  کیے جانے سے آگاہ کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے 12 دسمبر کو شائع ہونے والا یہ خط سیکرٹری جنرل  انتونیو  گٹریس  کو یکم اگست سے اب تک  لکھا  جانے والا  ساتواں خط جس  میں  خطے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ہے۔

اس خط میں جموں کشمیر میں بھارت نے 5 اگست کو اٹھائے گئے یکطرفہ اقدام ، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور پاکستان کے خلاف دشمنانہ اقدامات پر روشنی ڈالی  گئی ہے۔

انہوں نے اپنے خط  میں لکھا ہے کہ   ہندوستان کے زیر کنٹڑول جموں کشمیر   میں  امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے ہندوستان کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ  نقشے کو  کو مسترد کرتے ہوئے َ کہا ہے کہ  پاکستان کے یہ نقشہ درست نقشہ نہیں ہے اور پاکستان اس نقشے کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ خطے میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات میں اضافہ ہورہا ہے ، جو علاقائی امن و استحکام کو مجروح کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   اس علاقے میں ناکہ بندی گزشتہ  5 ماہ  سے  جاری ہے جسے فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاسی رہنما مہینوں سے زیر حراست ہیں ، ہزاروں نوجوانوں کو اغوا  کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اپنے خط میں ، قریش نے نشاندہی کی کہ کشمیری ، جو اپنی آواز سن نہیں سکتے تھے ، ان کے پاس مزاحمت شروع کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

"ا نہوں نے کہا کہ   اب مزاحمت کے خاتمے کے  سخت اقدامات اٹھانے کا وقت آن پہنچا ہے اور ان اقدامات اٹھانے کے نتیجے   بڑے پیمانے پر قتل عام کا شروع ہوسکتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور کہا کہ اقوام متحدہ کو ہندوستان اور پاکستان میں فوجی مشاہداتی گروپ کو مضبوط اور تقویت دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اس صورتحال سے پورے جنوبی ایشیاء کا امن خطرے میں ہے۔ اقوام متحدہ کو اس ساری صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے۔ اقوام متحدہ فوری طور پر ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن تشکیل دے جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری حالات و واقعات کا جائزہ لے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں