امریکہ اور جنوبی کوریا کے صدور کی ٹیلی فون پر بات چیت

شمالی کوریا   کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے کے معاملے میں سرعت سے نتائج حاصل کرنے کے زیر ِ مقصد امن مذاکرات کو تقویت دینے کا فیصلہ

امریکہ اور جنوبی کوریا کے صدور کی ٹیلی فون پر بات چیت

جنوبی کوریا کے صدر مون  جائے ۔ان اور صدرِ امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جزیرہ نما کوریا میں امن مذاکرات کو مزید تقویت دیتے ہوئے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے ایوانِ صدر کے سرکاری ٹویٹر اکاونٹ پر جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مون اور ٹرمپ  نے نصف گھنٹے پر محیط ٹیلی فون بات چیت کی ۔

جزیرہ نما کوریا میں موجودہ حالات کے سنجیدہ سطح کے ہونے  پر بات ہونے والی اس ملاقات میں شمالی کوریا   کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے کے معاملے میں سرعت سے نتائج حاصل کرنے کے زیر ِ مقصد امن مذاکرات کو تقویت دینے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین جوہری مذاکرات ماہ فروری سے ابتک عدم تسلسلی سے جاری ہیں۔

ٹرمپ اور کم جونگ۔اُن  کے درمیان 12 جون 2018 اور رواں سال 26 تا 27 فروری کو  ملاقات سر انجام پائی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں