امریکہ نے لبنان کی فوجی امداد بحال کر دی

ٹرمپ انتظامیہ نے ماہِ اکتوبر سے معطل 105 ملین ڈالر پر مشتمل لبنان کی فوجی امداد کو بحال کر دیا

امریکہ نے لبنان کی فوجی امداد بحال کر دی

امریکہ نے ماہِ اکتوبر سے روکی ہوئی 105 ملین ڈالر پر مشتمل لبنان کی فوجی امداد کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی کانگریس کے بعض حکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلے سے متعلق کانگریس  کے اراکین کو بریفنگ دی ہے۔

بریفنگ میں مذکورہ اس سے قبل  امداد کی معطلی کا سبب بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ لبنان  کی فوج بہت جلد دوبارہ امداد حاصل کرنا شروع کر دے گی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ماہِ اکتوبر میں کوئی وجہ بتائے بغیر لبنان کو دی جانے والی 105 ملین ڈالر کی فوجی امداد کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

دوسری طرف ریپبلکن ٹیکساس سینیٹر  ٹیڈ کروز  اور دیگر اسرائیل حامی سینیٹروں نے لبنان انتظامیہ کے حزب اللہ  حامیوں کو وجہ دکھا کر فوجی امداد  بند کئے جانے کی حمایت کی تھی۔



متعللقہ خبریں