ٹرمپ کی طرف سے جانس کے ساتھ اظہارِ تعزیت

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات، دارالحکومت لندن میں دہشت گردی کے حملے پر اظہارِ افسوس

ٹرمپ کی طرف سے جانس کے ساتھ اظہارِ تعزیت

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون کر کے دارالحکومت لندن میں دہشت گردی کے حملے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

وائٹ ہاوس سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون کیا اور جمعہ کے دن لندن میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے پر  اظہارِ تعزیت کیا ہے"۔

اطلاع کے مطابق  دونوں رہنماوں نے برطانیہ میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس  کے دوران دو طرفہ ملاقات اور متعدد موضوعات پر  غور کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی۔

واضح رہے کہ جمعہ کے دن لندن برِج پر ہونے والے چاقو کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

پانچ افراد کو چاقو سے زخمی کرنے والے حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

پولیس نے واقعے کو دہشت گردی  قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حملہ آور کے پاس ایک نقلی دھماکہ خیز آلہ بھی موجود تھا۔



متعللقہ خبریں