میکسیکو ۔ امریکہ سرحد پر جھڑپ، 14 افراد ہلاک

میکسیکو کی امریکہ کے ساتھ سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں 14 افراد ہلاک

میکسیکو ۔ امریکہ سرحد پر جھڑپ، 14 افراد ہلاک

میکسیکو کی امریکہ  کے ساتھ سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست کوائیلا کے گورنر میگوئیل ریکوئیلمے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسلح افراد ٹرکوں کے ساتھ  ویلا یونین قصبے   پر حملہ آور ہوئے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ کی عمارتوں پر حملہ کیا جس پر وفاقی حکام نے جوابی کاروائی کی۔

حملہ آوروں اور سکیورٹی  فورسز کے درمیان جھڑپ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک اور بعض بلدیہ اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ریکوئیلمے نے کہا ہے کہ حالات معمول  پر آنے تک سکیورٹی فورسز قصبے میں موجود رہیں گی۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلح حملہ آور شمال مشرقی کارٹیلی کے رکن تھے۔



متعللقہ خبریں