امریکہ: طیارے کے حادثے میں 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

جنوبی ڈاکوٹا میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے

امریکہ: طیارے کے حادثے میں 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست جنوبی ڈاکوٹا میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی  ڈاکوٹا کے شہر چیمبرلائن کے ائیرپورٹ   سے ایک چھوٹے طیارے نے پرواز لی اور پرواز سے مختصر مدت کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام کے مطابق Pilatus PC-12 واحد موٹر کے طیارے میں 12 افراد سوار تھے ۔ حادثے میں 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 3 افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں طیارے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔

حادثے کی وجہ سے متعلق تاحال کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں