میکسیکو: پلاسٹک تھیلوں میں ٹکڑوں میں بٹی 12نعشیں، پولیس متذبذب

صوبہ یالیسکو کے اٹارنی  دفتر کےمطابق   یہ واقعہ غودالا ہارا نامی شہر کے قریب پیش آیا  جہاں تقریباً پلاسٹک کے 52 تھیلوں  میں  سے 33 میں ٹکڑوں میں بٹی نعشیں ملیں   جنہیں تجزیئے  کےلیے تجربہ گاہ بھیج دیا گیا ہے

1306328
میکسیکو: پلاسٹک تھیلوں میں ٹکڑوں میں بٹی 12نعشیں، پولیس متذبذب

میکسیکو میں 5 خواتین سمیت 12 افراد  کی ٹکڑوں میں بٹی نعشیں ملی ہیں۔

 صوبہ یالیسکو کے اٹارنی  دفتر کےمطابق   یہ واقعہ غودالا ہارا نامی شہر کے قریب پیش آیا  جہاں تقریباً پلاسٹک کے 52 تھیلوں  میں  سے 33 میں ٹکڑوں میں بٹی نعشیں ملیں   جنہیں تجزیئے  کےلیے تجربہ گاہ بھیج دیا گیا ہے۔

 اس سے پیشتر ستمبر میں بھی  اسی شہر کے قریب  ایک  کنویں سے 119 تھیلے ملے تھے جن میں  41 افراد کی کٹی  نعشیں بند تھیں۔

 میکسیکو کی آبادی    12 کروڑ ہے    جہاں  گزشتہ سال  تقربیاً 35964 افراد  قتل کی وارداتوں میں ہلاک ہوئے    جبکہ اس سال  فی الوقت یہ تعداد  26 ہزار ہے ۔

 



متعللقہ خبریں