ٹرمپ کے مواخذے کا آغاز،سماعت براہ راست نشر ہوگی

واضح رہے کہ ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے پر اتفاق کے بعد تفتیشی عمل کا آغاز ہوچکا ہے اور صدر پر باقاعدہ الزام بھی عائد کیا جا چکا ہے

1305548
ٹرمپ کے مواخذے کا آغاز،سماعت براہ راست نشر ہوگی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے کی 6 ہفتوں تک بند کمرے میں تفتیش ہونے کے بعد آج پہلی بار عوامی سماعت ہوگی جس میں گواہ، وزارت خارجہ کے حکام اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے ذمہ داران بھی شامل ہوں گے اور اس سماعت کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔

خبر کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں یوکرین سے مدد طلب کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر موخذاے کے لیے تفتیش آج ہوگی جس میں ڈیمو کریٹ اور ری پبلکنز جماعتوں کے نمائندے امریکی صدر کے مستقبل کے حوالے سے بحث و مباحثہ کریں گے۔

بتایا گیاہے کہ  اس مباحثے کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے پر اتفاق کے بعد تفتیشی عمل کا آغاز ہوچکا ہے اور صدر پر باقاعدہ الزام بھی عائد کیا جا چکا ہے۔

مواخذے کا تفتیشی عمل کئی مراحل پر مشتمل ہوگا  جو کہ جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔

ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹ اکثریت میں ہیں لیکن سینیٹ میں ری پبلیکنز کو سبقت حاصل ہے جو صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو 2020 میں ہونے والی امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حریف جو بائڈن کے خلاف مقدمات بنانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جسے وائٹ ہاؤس کے ایک خفیہ  اہلکار نے ریکارڈ کرلیا اور اس کیس میں بطور گواہ شامل بھی ہو گیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں