ٹرمپ۔اسٹالٹن برگ ملاقات

صدر ڈونلڈ ٹرمپ 14 نومبر کو نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ کے ساتھ ملاقات کریں گے

ٹرمپ۔اسٹالٹن برگ ملاقات

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 14 نومبر کو نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاوس سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں نیٹو اراکین  کے دفاعی مصارف میں اضافے اور زیادہ منصفانہ تقسیم  کے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔

مذاکرات میں نیٹو اتحاد کے دفاع، خارجہ خطرات کے مقابل زیادہ مضبوطی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھنے جیسے موضوعات پر بھی غور کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق ٹرمپ نیٹو اتحادیوں  کے 5G نیٹ ورکوں، سنجیدہ اہمیت کے حامل انفراسٹرکچر کے تحفظ  اور سائبر حملوں  کے خلاف پائیداری کو یقینی بنائے جانے کے موضوعات کی طرف بھی توجہ مبذول کروائیں گے۔



متعللقہ خبریں