دو دہشت گردوں کی مخبری کرو، 6 اور 4 ملین ڈالر کا انعام پاو

سعد بن عاطف الا اولاکی اور ابراہیم احمد محمود الا قوسی   کو امریکہ کی وزارت خارجہ  کے "انصاف کے لیے انعام" کے پروگرام میں شامل  کر دیا گیا

دو دہشت گردوں کی مخبری کرو، 6 اور 4 ملین ڈالر کا انعام پاو

دہشت گرد تنظیم القاعدہ  کی نامور شخصیات میں سے سعد بن عاطف الا اولاکی اور ابراہیم احمد محمود الا قوسی   کو امریکہ کی وزارت خارجہ  کے "انصاف کے لیے انعام" کے پروگرام میں شامل  کر دیا گیا ہے۔

امریکی وزارت ِ  خارجہ نے  مذکورہ دہشت گردوں کے حوالے سے  اعلان کردہ انعام کے بارے میں ایک اعلان جاری کیا۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اولاکی  نے  یمن میں نام نہاد امیرِشیبوہ  ہونے اور امریکہ کے خلاف حملے کرنے کی  اپیل کر رکھی ہے تو قوسی  جزیرہ نما عرب  علاقے  میں القاعدہ  انتظامیہ  میں کرتی دھرتی شخصیات میں شامل ہے۔

دفتر ِ خارجہ کا کہنا  ہے کہ ان افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو  حکام کو ای میل یا پھر ٹیلی فون کے ذریعے آگاہی کرانے کی اپیل کی  ہے  اور اعلان کیا ہے کہ اولاکی کے لیے 6 ملین جبکہ قوسی کے لیے 4 ملین ڈالر کا انعام دیا جائیگا۔



متعللقہ خبریں