برکینا فاسو: سونے کی کان پر مسلح حملہ،درجنوں ہلاک و زخمی

یہ حملہ   کینیڈا کی ایک  کمپنی  SEMAFO کے زیر تحت  سونےکی ایک کان میں  کام کرنے والوں  کے قافلے پر کیا گیا  جس میں  فوجیوں  اور عام شہریوں سمیت 37 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے

برکینا فاسو: سونے کی کان پر مسلح حملہ،درجنوں ہلاک و زخمی

مشرقی  برکینا فاسو     میں ایک  کان  کن کمپنی      سے وابستہ گاڑیوں کے قافلے پر  حملہ کیا گیا جس میں  37 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی خبر ایجنسی  AIB کے مطابق  یہ حملہ   کینیڈا کی ایک  کمپنی  SEMAFO کے زیر تحت  سونےکی ایک کان میں  کام کرنے والوں  کے قافلے پر کیا گیا  جس میں  فوجیوں  اور عام شہریوں سمیت 37 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

 زخمیوں  میں سے بعض   کی حالت نازک ہے  جنہیں  اسپتال میں  داخل کر دیا گیا ہے۔

 مقامی گورنر  جنرل سائی ڈو  ٹوسینٹ پروسپر سانو نے بتایا ہے کہ  حملہ آوروں کی تلاش کےلیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں