برکینا فاسو:مسلح حملے میں 5 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک

شمالی  برکینا فاسو میں مالی کی سرحد کے قریب ایک مسلح حملے میں  5 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے

1300422
برکینا فاسو:مسلح حملے میں 5 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک

شمالی  برکینا فاسو  میں  مالی کی سرحد کے قریب ایک مسلح حملے میں  5 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق ، یہ  واقعہ اوڈالان نامی صوبے میں پیش آیا جہاں نا معلوم افراد   نے  ایک فوجی  چوکی پر حملہ کر دیا ۔

اس حملے میں  5 فوجیوں سمیت  ایک نجی کمپنی  کے 5 مزدور ہلاک ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ  حملہ آوروں نے  وہاں موجود اسلحے کو بھی نذر آتش کر دیا ۔

برکینا فاسو میں  دہشت گرد تنظیموں  کے حملوں میں گزشتہ 4 سال کے دوران 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں