البغدادی گزشتہ شام ایک حملے میں مارا گیا :امریکی عہدے دار کا دعوی

ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی  گزشتہ شب  ہونے والے امریکی فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے

1295323
البغدادی گزشتہ شام ایک حملے میں مارا گیا :امریکی عہدے دار کا دعوی

ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی  گزشتہ شب  ہونے والے امریکی فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے۔

خبر کے مطابق  آج  صبح ایک رپورٹ میں امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ شب  واقعے سے متعلق باضابطہ بیان جاری کریں گے۔

گزشتہ  شام سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہاتھا کہ" کچھ دیر پہلے بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے"

امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے شرط پر یہ اطلاع دی تاہم انہوں نے آپریشن سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔

 دوسری جانب  امریکی جریدے نیوزویک کے حوالے سے بتایا  گیاہے کہ یہ کارروائی شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں کی گئی۔

 



متعللقہ خبریں