مسئلہ شام کے سیاسی حل پر رکن ممالک متفق ہیں: نیٹو
نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ اتحادی ارکان کے ساتھ شام کے سیاسی حل کی کوششوں میں اضافے کے موضوع پر مطابقت طے ہو گئی ہے
1294415
نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ اتحادی ارکان کے ساتھ شام کے سیاسی حل کی کوششوں میں اضافے کے موضوع پر مطابقت طے ہو گئی ہے ۔
اسٹولٹن برگ نے کہا کہ رکن ممالک نے شمال مشرقی شام کی صورت حال اور اس کے مستقبل کے حوالے سے سیاسی حل کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔
برسلز میں نیٹو وزرائے دفاع کے اجلاس کی پہلی نشست کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ رکن ممالک کو ترکی کے جائز خدشات کی پروا ہے اور اس کا اعتراف بھی کیا گیا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ علاقے میں امن و استحکام کی کوششوں میں عالمی برادری موثر کردار ادا کرے۔