امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات

دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعلقات کو تقویت دینے کے معاملات پر بات چیت کی

1290894
امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو  اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے ترکی اور امریکہ کے درمیان شمال مشرقی شام کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر غور کیا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان مورگن اورتاگُس نے انقرہ میں مذاکرات کے بعد اسرائیلی دارلحکومت  تل ابیب  کا دورہ کرنے والے پومپیو کی مصروفیات کے حوالے سے ایک تحریری  بیان جاری کیا ہے۔

اورتاگُس کا کہنا  ہے کہ نتن یاہو اور پومپیو کی ملاقات القدس میں سر انجام پائی  جس میں دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعلقات کو تقویت دینے کے معاملات پر بات چیت کی۔

انہوں نے علاوہ ازیں بتایا ہے کہ اس ملاقات میں علاقائی سلامتی و شمال مشرقی شام کے دائرہ کار میں ترکی اور متحدہ امریکہ کے مابین طے پانے والے معاہدے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں