یورپی ممالک اپنے شہری داعش قیدیوں کو واپس لیں: ٹرمپ

داعش کے رکن یہ یورپی کسی صورت امریکہ میں نہیں آ سکتے، انہیں ملک میں داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1287495
یورپی ممالک اپنے شہری داعش قیدیوں کو واپس لیں: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے شہری داعش قیدیوں کو واپس لیں۔

ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس وقت دہشت گرد تنظیم داعش کے رکن بدترین قیدی امریکہ کی تحویل میں ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یورپی ممالک سے اپیل کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد دفعہ کئے گئے مطالبات کے جواب میں یورپ کو داعش کے رکن اپنے شہریوں کو واپس لے لینا چاہیے تھا۔ ابھی بھی انہیں  واپس قبول کرنا چاہیے۔ داعش کے رکن یہ یورپی کسی صورت امریکہ میں نہیں آ سکتے۔  انہیں ملک میں داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں