تیونس: عدالت نےصدارتی امیدوار نبیل القروی کو رہا کر دیا

نبیل قروی کو اگست میں صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے سے قبل مالی بد عنوانی  اور ٹیکس بچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انھوں نے اپنی انتخابی مہم کا تمام عرصہ جیل ہی میں گزارا ہے

nebil el-Karvi serbest1.jpg

تیونس کی ایک اپیل عدالت نے صدارتی امیدوار نبیل القروی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

 نبیل قروی کو اگست میں صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے سے قبل مالی بد عنوانی  اور ٹیکس بچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انھوں نے اپنی انتخابی مہم کا تمام عرصہ جیل ہی میں گزارا ہے۔

 واضح رہے کہ انھوں نے اپنے خلاف عائد کردہ الزامات کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ تیونس کی ایک عدالت نے چند روز قبل ملکی میڈیا  کی  اہم ترین شخصیت  نبیل قروی کی جیل سے رہائی کی اپیل مسترد کردی تھی اور انھیں ٹیکس چوری اور مالی بد عنوانی  کے مقدمے کے فیصلے تک زیر حراست رکھنے کا حکم دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں