امریکی فوج کا شمالی شام سے نکلنا مشکوک ہے: روس

کریملن  ترجمان  دیمیتری  پیسکوف  نے  شمالی شام  سے امریکی فوجی کے انخلا کو ایک سوالیہ نشان قرار دیا ہے

امریکی فوج کا شمالی شام سے نکلنا مشکوک ہے: روس

کریملن  ترجمان  دیمیتری  پیسکوف  نے  شمالی شام  سے امریکی فوجی کے انخلا کو ایک سوالیہ نشان قرار دیا ہے ۔

 پیسکوف نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے بتایا کہ  اس بارے میں  ہمیں  مطلع نہیں کیا  گیا    اور  نہ ہی ہمیں یہ معلوم ہے کہ   ان کی تعداد کتنی ہے  ۔

 پیسکوف نے کہا کہ اس سے پیشتر بھی امریکہ نے مختلف ممالک سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا کہا تھا مگر  عمل درآمد  نہیں ہوا لہذا ہم اس تازہ صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

روسی ترجمان نے  یہ بھی بتایا کہ صدر پوتین نے  شمالی شام کے حوالے سے امریکی اور ترک صدور سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں