امریکہ کی طرف سے YPG/PKK کے لئے لاجسٹک سامان کی ترسیل

شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے زیر قبضہ علاقے کی طرف بڑھتے کانوائے  کے ٹرالروں میں سے زیادہ تر بند تھے

امریکہ کی طرف سے YPG/PKK کے لئے لاجسٹک سامان کی ترسیل

امریکہ نے شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے زیر قبضہ علاقے کے لئے لاجسٹک سامان کی ترسیل کی ہے۔

عراق میں موجود امریکی فوجی عناصر کی طرف سے بھیجا گیا80 ٹرالروں پر مشتمل کانوائے رات 9 بجے کے قریب شام کے سیملکا سرحدی دروازے سے گزرا۔

شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے زیر قبضہ علاقے کی طرف بڑھتے کانوائے  کے ٹرالروں میں سے زیادہ تر بند تھے ۔ چند ایک کھلے ٹرالروں میں فور وہیل پک اپ اور کنکریٹ کے بلاک دیکھے گئے ہیں۔

اس ترسیل کے ساتھ صرف حالیہ چند ہفتوں کے دوران امریکہ کی طرف سے شام کے شمال میں بھیجے گئے ٹرالروں کی تعداد 600 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ داعش کے خلاف جدوجہد کو وجہ دکھا کر 2015 سے لے کر اب تک علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور شام میں ابھی تک امریکہ کی 18 فوجی بیسیں اور فوجی چوکیاں ہیں  جن پر 2 ہزار کے قریب امریکی فوجی موجود ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ کو متنبہ کیا تھا کہ وہ YPG/PKKکو ہزاروں ٹرالر اسلحہ بھیج کر ترکی کے ساتھ اتحاد کو نقصان پہنچا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں