یوکرین اور چین سیاسی حریفوں کے خلاف تحقیق میں مدد کریں : ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی حکومتوں  بالخصوص  یوکرین اور چین پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے سیاسی حریفوں کے خلاف تحقیقات میں مدد دیں

1281571
یوکرین اور چین سیاسی حریفوں کے خلاف تحقیق میں مدد کریں : ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی حکومتوں  بالخصوص  یوکرین اور چین پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے سیاسی حریفوں کے خلاف تحقیقات میں مدد دیں۔

 واضح رہے کہ انہوں نے کھلے عام ایک ایسے اقدام کو دہرایا ہے جو پہلے ہی اُن کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا سبب بنا ہوا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بات گزشتہ روز  وائٹ ہاؤس  میں اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

صدر نے کہا کہ میں اس بات کی سفارش چین اور یوکرینی حکام  سے کروں گا کہ وہ بائیڈن خاندان کے معاملے پر تفتیش کا آغاز کریں۔

حالیہ دنوں کے دوران صدر ٹرمپ نے کئی بار سابق نائب صدر جو بائیڈن پر تنقید کی ہےجو اس وقت ڈیمو کریٹک پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ہوسکتے ہیں۔

امریکی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرین پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ مبینہ طور پر اس مجرمانہ فعل کی چھان بین کرے کہ سابق نائب صدر کے بیٹے جو ہنٹر کو کیف میں قائم "برزما انرجی کمپنی" میں بھاری تنخواہ پر ملازمت دی گئی تھی۔

 


ٹیگز: #ٹرمپ

متعللقہ خبریں