جنرل مارک مِیلے نے امریکی چیف آف جنرل سٹاف کا عہدہ سنبھال لیا

امریکی  بیسیویں چیف آف جنرل سٹاف  میلے امریکی  فوج میں پر کشش شخصیت ہونے  کے ساتھ ساتھ  خواتین کو جھڑپوں والے مقامات پر فرائض سونپنے کے معاملے کے حمایتی کے طور پر پہچانا جاتا ہے

1279286
جنرل مارک مِیلے نے امریکی  چیف آف جنرل سٹاف  کا عہدہ سنبھال لیا

امریکی   چیف آف جنرل سٹاف جوزف ڈنفورڈ ور نے ریاست ور جینیا   کے مشترکہ میئر ۔ہنڈرسن فوجی اڈے پر منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ  اپنے عہدے کو بری افواج کے سربراہ  جنرل مارک میلے  کے سُپرد کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب میں  کہا  انہوں نے امریکی فوج کو عالمی تاریخ کی طاقتور ترین فوج کی حیثیت دلائی ہے، جنرل ڈنفورڈ کے  تجربات اور افکار نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے  بتایا کہ سال 2015 میں صدارتی امیدواری کے حوالے سے  مشاورت حاصل کردہ پہلی شخصیات میں سے ایک ڈنفورڈ  ہے۔

تبدیلی عہدہ تقریب میں امریکی نائب صدر مائیک پینس ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر  نے بھی شرکت کی۔

امریکی  بیسیویں چیف آف جنرل سٹاف  میلے امریکی  فوج میں پر کشش شخصیت ہونے  کے ساتھ ساتھ  خواتین کو جھڑپوں والے مقامات پر فرائض سونپنے کے معاملے کے حمایتی کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

میلے  کو افغانستان میں  فوجی دستے  سے روانگی کے بعد طالبان کی جانب سے اغوا کردہ اور امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے مبادلے کے ساتھ رہا کیے جانے والے سارجنٹ بوئے برگ داہل  مقدمے کی چھان بین  کے فرائض بھی سونپے گئے تھے۔

امریکی سینٹ نے ماہ جولائی میں رائے دہی کے  ساتھ جنرل میلے کو چیف آف  جنرل سٹاف کا عہدے سونپنے کی منظوری دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں