پورٹو ریکو میں شدید زلزلہ،شدت 6 ریکارڈ کی گئی

امریکی علاقے پیورٹو ریکو کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6 تھی

1275229
پورٹو ریکو میں شدید زلزلہ،شدت 6 ریکارڈ کی گئی

امریکی علاقے پیورٹو ریکو کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 درجہ ریختر  پر زلزلے کی شدت6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 زلزلے کے جھٹکوں سے ساحلی شہر سان انتونیو میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 فی الوقت  کسی جانی و مالی نقصان  کی اطلاع  نہیں  ملی ہے۔

اس  زلزلے کا مقام سیاحتی  شہر سان انتونیو سے62 کلومیٹر دور10 کلومیٹر زیر سمندر تھا۔

واضح رہے کہ  اسی شہر کا امریکہ سے ہوائی رابطہ قائم ہے۔

 پورٹو ریکو جس خطے میں واقع ہے وہاں سن 2010 میں آنے والے زلزلے سے ایک اور جزیرہ ریاست ہیٹی میں ڈھائی لاکھ انسان  ہلاک ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں