جنگ شروع ہوئی تو اس کے اختتام کا فیصلہ ہم کریں گے: عبدالرحمٰن موسوی

امریکہ نے ہمیں پیغام بھیجا ہے کہ " ہم بھی آپ کے کسی مقام کو نشانہ بناتے ہیں اور آپ اس پر خاموش رہیں۔ اور معاملہ اس شکل میں ختم ہو جائے": میجر جنرل عبدالرحمٰن موسوی

1273924
جنگ شروع ہوئی تو اس کے اختتام کا فیصلہ ہم کریں گے: عبدالرحمٰن موسوی

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحمٰن موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہمیں پیغام بھیجا ہے کہ " ہم بھی آپ کے کسی مقام کو نشانہ بناتے ہیں اور آپ اس پر خاموش رہیں۔ اور معاملہ اس شکل میں ختم ہو جائے"۔

موسوی نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر جاری کردہ بیانات میں امریکہ کا ڈرون طیارہ گرائے جانے اور اس  کے مقابل جوابی کاروائیوں کے بارے میں بعض دعوے کئے ہیں۔

موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہمیں پیغام بھیجا ہے کہ ہم بھی آپ کے کسی مقام کو نشانہ بناتے ہیں اور آپ اس پر خاموش رہیں۔ اس طرح حساب برابر  ہو جائے"۔ لیکن تہران انتظامیہ نے اس کے جواب میں کہا ہے کہ" آپ ایک جگہ کو نشانہ بنائیں گے تو جواب میں ہم آپ کی  10 جگہوں کو نشانہ بنائیں گے"۔

موسوی نے کہا ہے کہ "ممکن ہے کہ جنگ کا آغاز امریکہ کے ہاتھ میں ہو لیکن اس کے اختتام کا انحصار  ایران پر ہو گا۔ جھڑپ شروع ہوئی تو اس کے اختتام کا فیصلہ ہم کریں گے اور جھڑپیں ہمارے طے شدہ وقت تک جاری رہیں گی"۔

واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورسز نے 20 جون کو خلیج عمان کے ساحلی صوبے ہرمزگان سے منسلک شہر کوہ مبارک کے ساحل پر "ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی  کی وجہ سے امریکی ائیر فورس کے RQ-4  گلوبل ہاک  ڈرون طیارے کو زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل سے گرانے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم امریکی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر سینٹ کوم  نے  آبنائے ہُرمز پر پرواز کرنے والے امریکی ائیر فورسز کے ڈرون طیارے کو ایران کی طرف سے گرائے جانے کی تصدیق کی تھی۔

امریکہ کی مئی 2018 میں جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ دستبرداری اور ایران پر دوبارہ سے پابندیوں کے اطلاق کے بعد تہران۔واشنگٹن  لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے جھڑپوں میں تبدیل ہونے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں