ایران کسی نہ کسی طرح ارامکو حملوں میں ملوث ہے : پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان   نے کہا ہے کہ تمام اشارے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ایران کسی نہ کسی طرح سعودی آرامکو کی تیل تنصیبات پرگزشتہ ہفتے کے  ڈرون حملوں کا ذمہ دار ہے

1273322
ایران کسی نہ کسی طرح ارامکو حملوں میں ملوث ہے : پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان   نے کہا ہے کہ تمام اشارے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ایران کسی نہ کسی طرح سعودی آرامکو کی تیل تنصیبات پرگزشتہ ہفتے کے  ڈرون حملوں کا ذمہ دار ہے۔

ترجمان  جوناتھن راتھ ہوفمین نے اپنے  ایک بیان میں کہا کہ ہم سعودیوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں لیکن ہم سعودیوں سے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک اعلامیہ جاری کریں کہ ان کے خیال میں حملے کہاں سے کیے گئے تھے۔

ترجمان کے بقول اس مرحلے پر  ہمیں  یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ  اب تک جو تمام اشارے ملے ہیں ان کے مطابق ایران کسی نہ کسی طرح ان حملوں کا ذمہ دار نظر آتا ہے۔

ترجمان کا  یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ایران سے یہ چاہتے ہیں کہ وہ خطے میں جس تخریبی سرگرمی کو پروان چڑھا رہا ہےاس سے باز آجائے۔

 



متعللقہ خبریں