امریکی صدر کی فیس بک کے بانی سے ملاقات

مارک مستقبل میں وضع کیے جانے والے انٹرنیٹ کے نئے نظام کے بارے میں  سیاستدانوں کے  خدشات سے آگاہی  حاصل کرنے اور  ان سے بات چیت کی غرض سے واشنگٹن میں ہیں

1273329
امریکی صدر کی فیس بک کے بانی سے ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی میڈیا  پلیٹ فارم فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ٹرمپ نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ سے آج اوول آفیس میں ایک میٹنگ سر انجام پائی ہے، امریکی صدر نے اس ملاقات کے حوالے سے ایک فوٹو  کو بھی پیغام میں جگہ دی ہے۔

فیس بک  نے اس ملاقات کے حوالے سے اپنے تحریری پیغام میں کہا ہے کہ"مارک مستقبل میں وضع کیے جانے والے انٹرنیٹ کے نئے نظام کے بارے میں  سیاستدانوں کے  خدشات سے آگاہی  حاصل کرنے اور  ان سے بات چیت کی غرض سے واشنگٹن میں ہیں۔ انہوں نے علاوہ ازیں امریکی صدر سے بھی ایک فائدہ مند  میٹنگ کی ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اکثر و بیشتر فیس بک اور دیگر سماجی پلیٹ فارمز  پر ان کے خلاف سیاسی مفروضات   پر مبنی خبروں کو عام کرنے پر نکتہ  چینی کرتے رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں