لائبیریا: اسکول میں آگ لگ گئی، 30 افراد ہلاک

لائبیریا میں ایک درس قرآن کے اسکول میں لگنے والی آگ تباہی میں تبدیل ہو گئی، 30 افراد ہلاک ہو گئے

1272077
لائبیریا: اسکول میں آگ لگ گئی، 30 افراد ہلاک

لائبیریا میں ایک اسکول میں لگنے والی آگ تباہی میں تبدیل ہو گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق  لائبیریا کے دارالحکومت مونروویا کے علاقے پائینس ویلے میں ایک درس قراآن کے اسکول میں آگ لگنے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

آگ لگنے کے وقت بچے درس قرآن میں مصروف تھے۔

فائر بریگیڈ ٹیم کی کوششیں ناکافی رہنے کی وجہ سے آگ شدت اختیار کر گئی۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

لائبیریا کے صدر جارج ویاہ  نے آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں ویاہ  نے کہا ہے کہ میں،  کل رات پائینس ویلے   میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ یہ ہمارے ملک لائبیریا کے لئے بھی اور مرحوم بچوں  کے والدین کے لئے بھی ایک مشکل دن ہے۔



متعللقہ خبریں