صومالیہ: وزیر اعظم کے جلسے پر بم حملہ
صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی خیری کے جلسے پر بم حملہ، حملہ وزیر اعظم کے عوام سے خطاب کے دوران کیا گیا
1269584
صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی خیری کے جلسے کے دوران بم حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 2 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل ملک کے جنوبی شہر میرکا میں وزیر اعظم حسن خیری کے جلوس سے خطاب کے دوران بم دھماکہ ہوا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے کے بعد وزیر اعظم خیری اپنے دورے کو منسوخ کر کے دارالحکومت موغادیشو واپس لوٹ گئے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔
دوسری طرف ملک کے وسطی حصے شابل میں آج دہشت گرد تنظیم الشباب کی طرف سے مقامی انتظامیہ کو ہدف بنا کر کئے گئے حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
مشرق وسطی میں کشیدگی کی فضا میں گراوٹ کے لیے اعتدال پسندی سے کام لیا جائے، گوٹریس
مشرق وسطی میں کشیدگی کی فضا میں گراوٹ کے لیے اعتدال پسندی سے کام لیا جائے، گوٹریس