انڈونیشیا اورآرمینیا میں زلزلہ، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

انڈونیشیا میں 5٫7 جبکہ آرمینیا میں 4٫7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے ترکی کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے

1267147
انڈونیشیا اورآرمینیا میں زلزلہ، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

 انڈونیشیا کے  صوبہ شمالی سولا ویسی میں 5٫7 شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق اس زلزلے کا مرکز  صوبے کے شمال میں واقع   جزائر تالود میں10 کلومیٹر زیر زمین واقع تھا ۔

 ابتدائی اطلاعات آنے تک  اس زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب شمالی آرمینیا میں جارجیا کی سرحد کے قریب تاشیر شہر میں بھی 4٫7 شدت کا زلزلہ آیا  جس کا مرکز  7٫6 کلومیٹر زیر زمین تھا ۔

اس زلزلے کے جھٹکے ترکی میں بھی محسوس کیے گئے۔


ٹیگز: #زلزلہ

متعللقہ خبریں