جنوبی افریقہ میں ایک ہفتے میں دوسری بار مسجد پر حملہ

حمایت الاسلام  جامع مسجد  پر کل نماز ِ مغرب سے قبل نا معلوم افراد نے آتش گیر مادہ پھینکا، جس سے مسجد کے ایک حصے کو نقصان پہنچا

1266035
جنوبی افریقہ میں ایک  ہفتے میں دوسری بار مسجد پر حملہ

جنوبی افریقہ میں ایک ہفتے کے اندر  ایک دوسری مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقامی پریس میں شائع خبروں کے مطابق یوہانسبرگ شہر کے علاقے ہل برو میں حمایت الاسلام  جامع مسجد  پر کل نماز ِ مغرب سے قبل نا معلوم افراد نے آتش گیر مادہ پھینکا، جس سے مسجد کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ یہ مسجد ملک میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری غیر ملکی مخالف  مظاہرے ہونے والے علاقے میں واقع ہے۔

پولیس اس واقع کی تحقیقات کرتے ہوئے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ یوہانسبرگ میں بروز بدھ بھی ایک مسجد پر حملے  میں مسجد کو نقصان پہنچا تھا۔

 



متعللقہ خبریں