" مشرق وسطی امن منصوبے" کے اہم معمار اور ٹرمپ کے خصوصی ایلچی بھی عہدہ چھوڑ گئے

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ جیسن گرین بلاٹ اپنے خاندان کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتے ہیں اور وہ خوش گوار ماحول میں اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں جنہیں  صدر کا اعتماد حاصل تھا

1264548
" مشرق وسطی امن منصوبے" کے اہم معمار اور ٹرمپ کے خصوصی ایلچی بھی عہدہ چھوڑ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی  کے لیے خصوصی ایلچی اور اسرائیل -فلسطین امن منصوبے کے  بانیوں میں سے ایک جیسن  گرین بلاٹ مستعفی ہوگئے ہیں۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ جیسن گرین بلاٹ اپنے خاندان کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتے ہیں اور وہ خوش گوار ماحول میں اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہورہے ہیں جنہیں  صدر کا اعتماد حاصل تھا۔

قبل ازیں، امریکی حکام نے یہ اشارہ دیا تھا کہ گرین بلاٹ طویل عرصے سے التوا کا شکار  مشرق وسطی امن منصوبے کے اجرا کے بعد مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انھوں نے 2017ء میں وائٹ ہاؤس میں ذمہ داریاں قبول کرتے وقت کہا تھا کہ وہ صرف دو سال کے لیے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ گرین بلاٹ اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر نے اسرائیل میں متعیّن امریکی سفیر ڈیوڈ فرائیڈمین کے ساتھ مل کر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن کے لیے مجوزہ امن منصوبہ وضع کیا  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں