جانسن-نیتین یاہو- پینس ملاقات ،مشرق وسطی کی صورت حال پر غور

برطانوی وزیراعظم جانسن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب نیتین یاہو اور امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات کی جس میں اسرائیل- فلسطین تنازعے اور ایران کی صورت حال پر غورکیا گیا

1264639
جانسن-نیتین یاہو- پینس ملاقات ،مشرق وسطی کی صورت حال پر غور

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے  گزشتہ روز  لندن میں اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے ساتھ ملاقات کی جس میں   اسرائیل- فلسطین تنازعے     اور ایران   کی صورت حال پر غورکیا گیا ۔

بورس جانسن کے ساتھ ان کی سرکاری رہائش گاہ پر   اس ملاقات کے لیے برطانیہ روانگی سے پہلے نیتن یاہو نے کہا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو ایران پر اپنا دباؤ بڑھانا چاہیے۔

دریں اثنا٫ بورس جانسن نے  امریکی نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ بھی 10 ڈاوننگ اسٹریٹ   میں واقع اپنے دفتر میں   ملاقات کی  جس میں   دو طرفہ تعلقات،مشرق وسطی امن منصوبہ،ایران ،ہانگ کانگ  اور بریگزٹ  کے موضوعات  زیر غور لائے گئے۔

 بریگزٹ سے اخراج کے بعد  امریکہ کے ساتھ  دو طرفہ آزادانہ تجارتی معاہدے کا ذکر کرتےہوئے  دونوں سربراہوں نے اس بات  پر اتفاق کیا کہ  اس بارے میں ایک  مشترکہ   اقتصادی گروپ کی تشکیل   ہو سکتی ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں