اسد انتظامیہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کسی صورت حق بجانب نہیں ہیں: یورپی یونین

ادلب میں جھڑپیں کثیر تعداد میں شہریوں کی ہلاکت کا سبب بنی ہیں اور شامی عوام بہت زیادہ مصائب کا سامنا کر رہے ہیں: یورپی یونین

1264217
اسد انتظامیہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کسی صورت حق بجانب نہیں ہیں: یورپی یونین

یورپی یونین نے کہا ہے کہ بشار الاسد انتظامیہ اور اس کے اتحادیوں کا شام کے شمال میں شہری انفرااسٹرکچر پر حملے بند کرنا ضروری ہے۔ ان حملوں کو کسی بھی صورت حق بجانب نہیں دکھایا جا سکے گا۔

یورپی یونین کے ترجمان دفتر  کی طرف سے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  اقوام متحدہ نے، انتظامی فورسز  اور روس کی طرف سے ادلب میں چار ماہ قبل شروع کروائے گئے آپریشن  کے آغاز سے لے کر اب تک علاقے میں ،ایک ہزار سے زائد شہریوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ اور اب صورتحال یہ ہے کہ  شام کے شمال میں جاری جھڑپوں میں شدید اضافہ ہو چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جھڑپیں کثیر تعداد میں شہریوں کی ہلاکت کا سبب بنی ہیں اور شامی عوام بہت زیادہ مصائب کا سامنا کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں