ایرانی سیٹ لائٹ کے تباہ ہونے میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

پیغام میں اس حادثے کے سیٹ لائٹ مناظر کو بھی جگہ دینے والے ٹرمپ نے ایران کے لیےاس حادثے کی تحقیقات  میں کامیابی  کی تمنا کا بھی اظہار کیا ہے

1261373
ایرانی سیٹ لائٹ کے تباہ ہونے میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے خلا میں چھوڑنے کی منصوبہ بندی کردہ سیٹ لائٹ کےلانچنگ پیڈ پر ہی پھٹ جانے سے متحدہ امریکہ کا کوئی تعلق نہیں، میں ایران  کی اس حوالے سے تحقیقات میں  کامیابی کا دعاگو ہوں۔

صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "ایران کی جانب سے سمانان خلائی   اڈے سے سفیر ایس ایل وی نامی سیٹ لائٹ  کو خلا میں چھوڑنے کے وقت پیش آنے والے خوفناک حادثے میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں۔"

اپنے پیغام میں اس حادثے کے سیٹ لائٹ مناظر کو بھی جگہ دینے والے ٹرمپ نے ایران کے لیےاس حادثے کی تحقیقات  میں کامیابی  کی تمنا کا بھی اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی میڈیا کی گزشتہ روز کی خبروں میں  واضح کیا تھا کہ شمالی  ایران کے ایک خلائی مرکز میں ایک راکٹ  لانچنگ   کے وقت پھٹ گیا ہے۔ ایک افسر نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر اس حادثے کے فنی خرابی کی بنا پر وقوع پذیر ہونے کا کہا تھا۔

جبکہ امریکی انتظامیہ سے اس سے پیشتر بالسٹک میزائل استعداد کو وسعت دینے کےجواز میں مدار میں سیٹ لائٹ کو بٹھانے  پر ایران کو خبر دار کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں