شاہ محمود قریشی کاسلامتی کونسل کے صدر کومقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتِ حال پر ایک اور خط

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے خط میں صدر سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے

1260559
شاہ محمود قریشی کاسلامتی کونسل کے صدر کومقبوضہ کشمیر کی  تشویشناک صورتِ حال پر ایک اور خط

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک اور خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے خط میں صدر سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارتی اقدام خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

وزیرخارجہ نے خط میں 5اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کی طرف سے ایک اور جعلی کارروائی کے حوالے سے پاکستان کے خدشے کا اعادہ کیا ہے۔وزیرخارجہ نے کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی غرض سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اس کو دستیاب ہر ممکن طریقے پر غور کرے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ 'ہم بروقت بین الاقوامی کمیونٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ انڈیا محاذ آرائی یا جعلی آپریشن کر سکتا ہے۔'

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے دبائو ڈالا جائے۔

انہوں نے یہ بات سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں کی ہے ۔ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اس سے قبل بھی  خط تحریر کرچکے ہیں۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی تعداد دوگنی کی جائے اور بھارت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ مبصرین کو صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کے صدر کے نام لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ  سلامتی کونسل علاقائی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدرکو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی اقدامات کے باعث جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مکمل لاک ڈاؤن کے باعث وادی میں صورتحال انتہائی خراب ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں صدر سلامتی کونسل کو جوہری معاملے پر بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے بھی آگاہ کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ جوہری ممالک کے درمیان مسائل کہاں تک پہنچ سکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے لوگوں کو مسلسل کرفیو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہےاور ذرائع مواصلات پربھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل حقائق کو دنیا کی نظروں سے پوشیدہ رکھا جا رہا ہے، بین الاقوامی میڈیا اورچشم کشا رپورٹس ایک نئے انسانی المیے کی نشاندہی کررہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں