مشرق وسطی میں نیا بحران "گہری دلدل" ثابت ہوگا:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے کہا ہے کہ  مشرق وسطی میں ایک نیا بحران  گہری  دلدل ثابت ہوسکتا ہے

1258884
مشرق وسطی میں نیا بحران "گہری دلدل" ثابت ہوگا:اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے  کہا ہے کہ  مشرق وسطی میں ایک نیا بحران  گہری  دلدل ثابت ہوسکتا ہے ۔

 دویارچ نے اپنی   ایک پریس بریفنگ  میں کہا کہ  اسرائیل،غزہ،شام،لبنان اور سعودی  عرب سمیت علاقے میں  گزشتہ جمعے کے روز سے اب تک  متعدد بار میزائل اور ڈرون حملے ہو چکے ہیں  جس پر  سیکریٹری جنرل      نے خطرہ بھی ظاہر کیا ہے کہ مشرق وسطی کسی نئے بحران   کا   محتمل نہیں ہو سکتا ۔

یاد رہے کہ  لبنان کے دا رالحکومت بیروت میں  25 اگست کی  شب  اسرائیل کے دو ڈرون طیارے گر گئے تھے ۔

 گزشتہ روز  بھی  لبنان کے مشرقی علاقے بقا میں   واقع فلسطین کی عوامی  تحریک آزادی    محاذ  کے بعض مراکز پر 3 فضائی حملوں کی اطلاعات ملی تھیں ۔

اسرائیل کے ڈرون  اور جنگی طیارے  مسلسل لبنانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں جن کی شکایات لبنانی انتظامیہ اقوام متحدہ سے کرتی رہتی ہے۔

گزشتہ روز  یمن کے ایرانی نواز حوثی باغیوں نے بھی  سعودی صدر مقام ریاض  کے اہم فوجی مراکز  کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی  جنہیں ناکام بنا دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں