عمران خان کا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سیاسی، سفارتی، قانونی اورمیڈیا کے محاذ پرجنگ تیز کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں 5 اگست 2019ءکے بعد سے لاکھوں کشمیریوں کے مسلسل لاک ڈاﺅن اور بھارتی جبر اور بڑھتے ہوئے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی

1257018
عمران خان کا مسئلہ کشمیر کے حل  کیلئے سیاسی، سفارتی، قانونی اورمیڈیا کے محاذ پرجنگ تیز کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کشمیر کور گروپ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والی انسانی صورتحال اور بھارت کے 5 اگست 2019ءکے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام سے امن و امان کو لاحق سنگین خطرات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق عالمی دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی محاذوں پر خصوصی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اجلاس میں 5 اگست 2019ءکے بعد سے لاکھوں کشمیریوں کے مسلسل لاک ڈاﺅن اور بھارتی جبر اور بڑھتے ہوئے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں، بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں اوربین الاقوامی میڈیا نے صورتحال کی سنگینی کا اعتراف کیا ہے اور کرفیو اور دیگر پابندیاں ہٹانے اور کشمیری عوام کی مشکلات کے فوری خاتمے کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھ رہا ہے۔

اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دلانے کیلئے سیاسی، سفارتی، قانونی اور میڈیا کے محاذ پر پاکستان کی کوششوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ، وزیر قانون و انصاف، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی.

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں مودی کی شرکت کے موقع پر احتجاج کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ امریکہ میں تاریخ ساز احتجاج کیا جائے اورکشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے رکھا جائے

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کشمیری عوام کے سفیر بن کر ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی تنظیم برائےبین الاقوامی شعبہ جات کوتیاری کی ہدایت کر دی اور کہا کہ امریکہ میں مودی کی آمد پر بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے،

اجلاس میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں، بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں اوربین الاقوامی میڈیا نے صورتحال کی سنگینی کا اعتراف کیا ہے اور کرفیو اور دیگر پابندیاں ہٹانے اور کشمیری عوام کی مشکلات کے فوری خاتمے کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھ رہا ہے۔

 اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دلانے کیلئے سیاسی، سفارتی، قانونی اور میڈیا کے محاذ پر پاکستان کی کوششوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ، وزیر قانون و انصاف، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔



متعللقہ خبریں