میری تجویز کو "احمقانہ" کہنا بہت بری بات ہے : ٹرمپ

ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے احاطے میں  اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ  میٹے فریڈرکسن    نے  اس بارے میں جو طرز بیان اپنایا وہ غیر مناسب تھا اگر وہ چاہتیں تو  الفاظ کا استعمال صحیح اور شائستہ کر سکتی تھیں

1256391
میری تجویز کو "احمقانہ" کہنا بہت بری بات ہے : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ     نے  گرین لینڈ خریدنے کی تجویز کو احمقانہ قرار دینے پر ڈینش وزیراعظم  کی سر زنش کی  ہے ۔

 ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے احاطے میں  اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ  میٹے فریڈرکسن    نے  اس بارے میں جو طرز بیان اپنایا وہ غیر مناسب تھا اگر وہ چاہتیں تو  الفاظ کا استعمال صحیح اور شائستہ کر سکتی تھیں  ۔

ٹرمپ نے  واضح کیا کہ میرے اقتدار میں امریکہ کے خلاف کسی کو اس طرح کی زبان کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی ۔

 داعش کے متعدد کارندوں  کی گرفتاری پر  ٹرمپ نے  کہا کہ   یورپ ان افراد کو واپس لے بصورت دیگر امریکہ ان کی واپسی کا بندو بست اپنے طریقے سے کرے گا،امریکہ نے ہزاروں میل دور داعش کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے  لیکن ہماری فوج  شام میں مستقل رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی  ہم چاہتے ہیں  کہ     ترکی اور دیگر علاقائی ممالک  داعش کے خلاف زیادہ موثر کاروائی کریں ۔

 

 



متعللقہ خبریں