لیبیا:سرکاری فوج اور حفتر ملیشیا کے درمیان جھڑپیں

سرکاری فوج کے کمانڈر محمد المفتی  نے بتایا  کہ حفتر  کی فوج  نے جنوبی طرابلس  کے علاقے عین  الزارا  کی جانب پیش قدمی  کر رکھی ہے  البتہ ہماری فوج   اس کا راستہ روکنے  کی کوشش میں ہے جس  پر جھڑپ ہوئی ہے

لیبیا:سرکاری فوج اور حفتر ملیشیا کے درمیان جھڑپیں

لیبیا   کے دارالحکومت  طرابلس  کے جنوب میں    قومی  مفاہمتی حکومت  اور  مشرق میں  موجود   جنرل حفتر کی فوج کے درمیان  جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

 سرکاری فوج کے کمانڈر محمد المفتی  نے بتایا  کہ حفتر  کی فوج  نے جنوبی طرابلس  کے علاقے عین  الزارا  کی جانب پیش قدمی  کر رکھی ہے  البتہ ہماری فوج   اس کا راستہ روکنے  کی کوشش میں ہے جس  پر جھڑپ ہوئی ہے۔

 کمانڈر نے مزید بتایا کہ  حفتر  کی فوج    کا بڑا حصہ  عین الزارا کی جانب پیش قدمی سے   رک گیا ہے۔

دوسری جانب حفتر فوج کی طرف سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا ۔

 


ٹیگز: حفتر , لیبیا

متعللقہ خبریں