چاڈ میں نسلی فسادات،حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کردی

افریقی ملک چاڈ کے صدر ادریس دیبی نے دو مشرقی صوبوں میں نسلی فسادات کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد  ہنگامی حالت نافذ کر دی جو کہ 3 ماہ جاری رہے گی

1254344
چاڈ میں نسلی فسادات،حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کردی

افریقی ملک چاڈ کے صدر ادریس دیبی نے دو مشرقی صوبوں میں نسلی فسادات کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد  ہنگامی حالت نافذ کر دی۔

صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلا اور اوادائی کے علاقوں میں آئندہ 3 ماہ تک  یہ حالت  نافذ رہے گی۔

خیال رہے کہ سیلا اور اوادائی کے علاقوں میں 9 اگست سے چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

صدر ادریس دیبی نے سیلا کے دورے کے دوران کہا کہ 'اب سے ہم  فوج تعینات کریں گے جو علاقے میں موجود افراد کی حفاظت کو یقینی بنائے گی ۔

صدر نے کہا کہ ہمیں ان تمام شہریوں سے اسلحہ واپس لینے کی ضرورت ہے جن کے ہاتھوں میں ہتھیار موجود ہیں۔

خیال رہے کہ چاڈ کا مشرقی علاقہ خانہ بدوش چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں کا شکار رہا ہے، خانہ بدوش چرواہوں کی اکثریت کا تعلق زغاوہ قبیلے سے ہے جبکہ کسان اوادائی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں