"بدعنوانی اسکینڈل"کینیڈیئن وزیراعظم نے قانون توڑنے کا اعتراف کرلیا

واضح رہےکہ ٹروڈو کے خلاف مفادات کے ٹکراؤ کے قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق رپورٹ منظرِ عام پر آئی ہے جس میں لگائے گئے الزامات کو انھوں نے تسلیم بھی کر لیا ہے تاہم، ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے جو کیا ملکی مفاد میں کیا ہے

1252970
"بدعنوانی اسکینڈل"کینیڈیئن وزیراعظم نے قانون توڑنے کا اعتراف کرلیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بدعنوانی  سکینڈل میں قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا ہے ۔

خبرکے مطابق، حال ہی میں ٹروڈو کے خلاف مفادات کے ٹکراؤ کے قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق رپورٹ منظرِ عام پر آئی ہے جس میں لگائے گئے الزامات کو انھوں نے تسلیم بھی کر لیا ہے تاہم، ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے جو کیا ملکی مفاد میں کیا ہے ۔

کینیڈین وزیر اعظم نے اس رپورٹ کے کچھ نتائج سے اختلاف کیا ہے لہذا  اب دیکھنا ہو گا کہ کیا یہ تنازعہ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہو گا یا نہیں؟

کینیڈا کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کمشنر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایس این سی-لاویلن کے معاملے میں مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

ٹروڈو کی سابق پرنسپل سیکریٹری جیرلڈ بٹس کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں ڈالا گیا صرف اس مقدمے سے ملکی معیشت کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصان سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ   ماہ رواں میں جاری ہونے والی فیڈرل اِیتھکس کمشنر کی رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ ٹروڈو نے مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں