روس: زخمیوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی

روس کے شہر آچنسک میں فوجی یونٹ کے اسلحہ ڈپو میں گذشتہ ہفتے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی

روس: زخمیوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی

روس کے شہر آچنسک میں فوجی یونٹ کے اسلحہ ڈپو میں گذشتہ ہفتے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کراسنویارسک کے علاقے آچنسک میں گذشتہ ہفتے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے آچنسک کی فوجی  یونٹ کے اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخصی ہلاک ہو گیا تھا۔

گذشتہ ہفتے روس کے علاقے آرہنگلسک  کے شہر سیوروڈونسک  میں ایک اور فوجی یونٹ میں بھی میزائل موٹر تجربے کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں