امر یکہ نے چین کو کرنسی میں ہیرا پھیر ی کرنے والا ملک قرار د یدیا

چین کے سینٹرل بینک نے امریکا سے جاری تجارتی جنگ کے دوران اپنی کرنسی کو کمزور کرنے کا فیصلہ کیا جس پر امریکا کی جانب سے سخت رد عمل دیا گیا ہے

1249520
امر یکہ نے چین کو کرنسی میں ہیرا پھیر ی کرنے والا ملک قرار د یدیا

امر یکہ نے چین کو باضابطہ طور پر کرنسی میں ہیرا پھیری کرنے والا ملک قرار دے دیا ہے ۔ امریکی حکومت کے مطابق امر یکہ چینی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث چین کو حاصل ہونے والی غیر منصفانہ تجارتی مسابقت کے خاتمے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرے گا۔ 

چین کے سینٹرل بینک نے امریکا سے جاری تجارتی جنگ کے دوران اپنی کرنسی کو کمزور کرنے کا فیصلہ کیا جس پر امریکا کی جانب سے سخت رد عمل دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں چین کے کرنسی گرانےکے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ہمارا کاروبار اور فیکٹریاں چرانے، ملازمتوں کو نقصان پہنچانے، ہمارے ملازمین کو افسردہ کرنے اور کسانوں کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں۔

پیپلز بینک آف چائنا نے اپنی کرنسی کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 7 یوآن تک نیچے رکھنے کی منظوری دی، چین کے اس اقدام کو امریکی صدر کے چینی درآمدات پر ٹیرف میں اضافے کا بدلہ قرار دیا جارہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے چین کی 300 ارب ڈالر کی درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر چین نے بدلہ لینے کا عندیہ دیا تھا۔

امریکی وزیر خزانہ نے چین کے اقدام کو مقابلے کا غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے آئی ایم ایف جانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی رپورٹ میں چین کی جانب سے ڈالر کے مقابلے میں یوآن کو گرانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور چین پر زور دیا گیا ہےکہ وہ کرنسی کو مستقل طور پر گرانے کے اقدام سے گریز کرے۔

دوسری  جانب چین کے اقدام سے سرمایہ کاروں کو بھی شدید دھچکا لگا اور وال اسٹریٹ کی مرکزی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 2019 کی بدترین سطح پر ریکارڈ کی جارہا ہے۔



متعللقہ خبریں