وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے اعتمادی سازی کی فضا بحال ہوگی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک میں مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہے، وزیراعظم کا دورہ امریکا باہمی تعلقات میں اہم ثابت ہوگا

1236981
وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے اعتمادی سازی کی فضا بحال ہوگی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں،ہمیں افغانستان سے متعلق امریکی ترجیحات کا احساس ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک میں مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہے، وزیراعظم کا دورہ امریکا باہمی تعلقات میں اہم ثابت ہوگا۔

ایک تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ امریکا کی دعوت کو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی اہمیت کا اعتراف سمجھتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ مثبت رویے کے ساتھ پیش قدمی پاکستان اور امریکا دونوں کے بہترین مفاد میں ہے، ہمیں افغانستان کے متعلق امریکی ترجیحات کا احساس ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  یورپی یونین نے پاکستان کیساتھ اہم اسٹریٹجک معاہدہ کیا ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا سے اعتماد سازی کی فضا بحال ہوگی، دونوں ممالک میں مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہے، پاک امریکا تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے، ہماری خارجہ پالیسی میں امریکا سے تعلقات ہمیشہ اہم رہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان مسئلہ افغانستان کے سیاسی حل کے لئے صدر ٹرمپ کے دوراندیش فیصلوں کا خیرمقدم کرتا ہے، جو خود پاکستان کے موقف اور پالیسی کا اعتراف ہے۔



متعللقہ خبریں