امریکہ میں 4 جولائی یوم آزادی کی شاندار تقریبات

ڈونلڈ  ٹرمپ 70 سال کے بعد لنکن یاد گار  کے سامنے  سے عوام سے خطاب کرنے والے پہلے  امریکی صدر  ثابت ہوئے ہیں

1230625
امریکہ میں 4 جولائی یوم آزادی کی شاندار تقریبات
abd bagimsizlik gunu5.jpg
abd bagimsizlik gunu4.jpg
abd bagimsizlik gunu3.jpg
abd bagimsizlik gunu2.jpg
abd bagimsizlik gunu1.jpg

متحدہ امریکہ کے   4 جولائی یوم ِآزادی  کی 243 ویں سالگرہ  ملک بھر میں تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ڈونلڈ  ٹرمپ 70 سال کے بعد لنکن یاد گار  کے سامنے  سے عوام سے خطاب کرنے والے پہلے  امریکی صدر  ثابت ہوئے ہیں۔

دارالحکومت واشنگٹن     میں  دن کی تقریبات کا آغاز روایتی مارچ پاسٹ کے ساتھ ہوا۔

شام کی تقریبات  پرٹینکوں ، جنگی طیاروں اور صدر ٹرمپ  نے اپنی مہر ثبت کی۔

اس سے قبل کے برسوں  سے ہٹ کر ٹینکوں اور جنگی طیاروں کے بھی شامل ہونے والی  خصوصی تقریبات  کے سلسلے میں صدر ٹرمپ نے 70 سال بعد یادگارِ لنکن کے سائے تلے امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے  اپنا نام تاریخ  میں رقم کرایا ہے۔

واشنگٹن کی فضائی حدود کو پہلی بار پروازوں کے لیے بند کیا گیا۔

بلٹ پروف  شیشے کے پیچھے  سے خطاب کرنے والے  صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ سے بعض واقعات کو زیر لب لاتے ہوئے کہا کہ  امریکی عوام  کو عالمی تاریخ میں عظیم اور اہم مقام  حاصل ہے، انہوں نے خاصکر امریکی  قومیت پسندی کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکی فوج کا بار ہا حوالہ دیتے ہوئے  ٹرمپ  نے فوج  کی قربانیوں کی اہمیت  و قدر و قیمت کی جانب اشارہ بھی دیا۔

امریکی صدر کی اس تقریر کے دوران  امریکی فوج  کے لڑاکا طیاروں نےآسمانوں پر کرتب بھی دکھائے۔

تقریبات کے دوران  بعض احتجاجی مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے،  کوڈ پنک  تنظیم کی خواتین ارکان نے  ٹرمپ کے ہاتھ میں ٹیلی فون اور  پیمپر باندھے   غبارے کی شکل کے پتلے کے ساتھ احتجاج کیا۔

وائٹ ہاؤس کے سامنے امریکی پرچم کو نذرِ آتش کرنے  کی کوشش کرنے والے  ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

نیو یارک میں بھی  مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن  میں آتش بازی کا مظاہرہ نمایاں تھا،  یہ شو بروک لین پل کے جوار میں ایسٹ ریور کے اوپر  سر انجام دیا  گیا۔

 


 



متعللقہ خبریں